کانگریس نائب صدر راہل گاندھی گزشتہ 18 دن سے یہاں جنتر منتر پر احتجاج کر
رہے تمل ناڈو کے کسانوں سے ملاقات کرنے پہنچے اور ان کے مسائل سنے۔انہوں نے الزام لگایا کہ مودی حکومت بڑے
صنعت کاروں کا قرض معاف کر رہی ہے لیکن غریب کسانوں کی نہیں سن رہی ہے۔تمل ناڈو کے کسانوں سے ملاقات کے بعد مسٹر گاندھی نے صحافیوں سے کہا کہ مودی حکومت کو ملک کے کسان اور غریب کی فکر نہیں ہے۔